بلند شہر،8فروری(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں کانگریس ایس پی اتحاد ریاست میں ہی نہیں، بلکہ ملک کی سیاست میں بھی نئی سمت طے کرے گا. پردیش کی عوام دیکھ رہی ہے کہ دو نوجوان اور دو پارٹی ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر پردیش کی صورت تبدیل کر دیں گے. راہل گاندھی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے.
font-size: 18px; text-align: start;">
وزیر اعظم مودی پر طنز کستے ہوئے راہل نے کہا کہ وہ ملک کی غریب عوام اور غریب طبقے کی مدد نہ کرکے صرف 50 خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں اور انہی امیر خاندانوں کے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ کا قرض معاف کر دیا. انہوں نے کہا کہ مودی جی بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں لیکن کام ملک کے 50 امیر گھرانوں کے لئے کرتے ہیں.